اشتہار

اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد ، زیادتی کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تھانہ رمناکےعلاقے سے 11سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ، پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،جسم پر زخم اور خراشیں بھی ہیں۔

تفصیلات کت مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقے میں جی الیون میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے گیارہ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ، جس کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ لاش صبح کے وقت ملی، جس کے گلے پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی، ٹیم واقعےکےحوالےسے تحقیقات کرے گی، پولیس زرائع کے مطابق بچی کے ورثا کی تلاش جاری ہے اور واقعہ کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کی جائے گی۔

دوسری جانب جی الیون میٹرواسٹیشن سے 11سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر پمز اسپتال کے 3رکنی میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا،ذرائع پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کےحوالےکی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سےزیادتی ثابت ہوئی ہے، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،جسم پر زخم،خراشیں ہیں، جس کے بعد پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا بچی کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سیمپلز پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں