اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چہرے کی حفاظت کے لیے روزانہ بلی سے اپنا منہ چٹوانے والی لڑکی

اشتہار

حیرت انگیز

بلیوں کا گھروں میں پالنا معمول کی بات ہے البتہ اب ایک ایسی لڑکی سامنے آئی جو اپنی پالتو بلی سے روزانہ صرف اس لیے منہ چٹواتی ہے کہ وہ اپنے چہرے کی جلد کو محفوظ رکھ سکے۔

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی دیندا کا دعویٰ ہے کہ وہ بلی سے روزانہ فیشل کرواتی ہیں اور وہ اسی طرح اپنے چہرے کی رنگت ، جلد کی حفاظت کرتی ہیں۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے بلی سے اپنا منہ چٹوا رہی ہے اور ایسا کرنے سے اُس کے چہرے سے کیل مہاسے ختم ہوگئے جبکہ رنگت میں بھی واضح فرق نظر آیا۔

دیندا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ طریقۂ علاج ایک کتاب میں پڑھا جبکہ اس سے قبل وہ مختلف سبزیوں کی مدد سے چہرے کی حفاظت کرتی تھیں۔ خاتون نے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی بلی ’ہیری‘ مسلسل اپنی زبان منہ پر پھیر رہی ہے۔

خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ دیندا کے چہرے پر واضح فرق نظر آرہا ہے جس کے بعد میں نے بھی اسی طریقے پر عمل کرنے کا سوچا مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں