منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش، لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے والی لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ نکلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ مونیکا کماری تمل ناڈو جانے ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں اس نے دیکھا کہ ٹرین پلیٹ فارم سے جانے لگی ہے۔

مونیکا کماری نے بھاگتے ہوئے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پلیٹ فارم سے پٹریوں میں جا گری۔

- Advertisement -

اس موقع پر سکیورٹی عملہ اور دیگر لوگ مونیکا کماری کو بچانے کیلیے بھاگے۔ انہوں نے کم رفتار سے چلنے والی ٹرین کو فوری طور پر رکوا دیا۔

جب لڑکی کو بحفاظت باہر نکالا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسے کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔

ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی نے حادثے کی فوٹیج محفوظ کر لی جس میں لڑکی کو پلیٹ فارم سے پٹریوں میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ فوٹیج کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جسے صارفین دیکھ کر چونک اٹھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں