منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

قاتل نے مقتولہ کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے، فریج میں رکھے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے بعد 18 دن تک فریج میں رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے قتل کرنے کے بعد لڑکی کی لاش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر دہلی کے مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا۔

پولیس کے مطابق اس کے لیے ملزم آفتاب نے ایک نیا بڑا فریج خریدا اور لاش کے ٹکڑے 18 دن تک گھر میں رکھے، ملزم رات 2 بجے وہ لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر پھینک دیتا تھا، اب تک لاش کے تقریباً 10 سے 15 ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق آفتاب نے شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر اپنے گھر میں رکھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی ممبئی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی، ملزم آفتاب امین پونا والا 26 سالہ شردھا واکر کو ممبئی کے علاقے ملاڈ سے شادی کے بہانے دہلی لے کر آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی مقتولہ سے دوستی کال سینٹر میں کام کے دوران 2019 میں ہوئی تھی، شردھا اس پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی، جس کے باعث اکثر ملزم سے جھگڑا ہوتا تھا۔

دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مئی 2022 کا ہے مگر 6 ماہ بعد لڑکی کے والدین کی شکایت پر اس کا علم ہوا۔

تاہم ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ شردھا اس پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں