ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

لڑکی زیادتی کے بعد قتل، لاش تاج محل کے قریب سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر آگرہ میں تاج محل کے قریب سے نوجوان لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے جنسی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس سورج رائے نے بتایا کہ تاج محل کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جسے بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔

سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ شبہ ہے کہ ملزمان نے مقتولہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، فوری طور پر لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی کیونکہ ملزمان نے اس کے چہرے کو پتھر سے کچلا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہے جس کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس نے آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیج دی جبکہ تاج محل کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں