اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل: عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ شرقی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم ذاکر کو عدالت میں پیش کردیا۔

استغاثہ کی جانب سے مسلسل کوئی بھی گواہ پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں