اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ، اسلحہ کے زور پر 1 سال تک لڑکی سے زیادتی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں بااثر شخص نے اسلحے کے زور پر خاتون کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور اُس کی نازیبا ویڈیو بنائی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد تھانے کی حدود میں آصف محمود نامی شخص مبینہ طور پر ایک سال تک لڑکی کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی نے تھانہ وزیرآباد میں آصف محمود کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم  ایک سال تک اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا کہ ’آصف نے نازیبا ویڈیو بنا رکھی تھی اور ان کی ہی بنیاد پر بلیک میلنگ کر کے کئی ماہ سے پیسے وصول کررہا تھا، وہ کہتا تھا کہ اتنے پیسے دو گی تو ویڈیو ڈیلیٹ کردوں گا مگر نہیں کرتا تھا‘۔

مزید پڑھیں: بہاولپور، بااثر شخص کی گھر میں‌ زبردستی گھس کر 12 سالہ بچی سے زیادتی

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ، سوتیلے باپ کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی

پولیس نے لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون کے میڈیکل کے بعد کیس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی گوجرانولہ میں گھر میں زبردستی داخل ہوکر لڑکی کو زیادتی بنانے کا کیس سامنے آیا تھا، پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے بدوکی گوسیاہیاں میں ایک شخص نے زبردستی گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے منتقل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں