منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بھائی کو مارنے آئے قاتلوں نے 8 سالہ بہن کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے کالندی گاؤں میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بھائی کے جھگڑے کے دوران 8 سالہ بہن گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملہ آور عافیہ کے بھائی ساحل کو قتل کرنے آئے تھے، لیکن گولی بچی کو لگ گئی جس کے سبب اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2 سال پرانے جھگڑے کا نتیجہ ہے، ساحل کا گاؤں کے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا، دشمنی کی وجہ سے حملہ آور آج شام حملہ کرنے آئے تھے۔

حملہ آوروں نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی عافیہ درمیان میں آگئی اور گولی اس کے سینے میں لگی، جس کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس سے قبل بھارت کی ریاست تلنگانہ آصف آباد میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، شیر کے تازہ حملے میں نوجوان لڑکی جان کی بازی ہار گئی ہے۔

آصف آباد میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام چوکس ہوگئے ہیں اور 15اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ایدگام، نزرال، سیتا نگر، انوکوڑہ، گنارم، کڑامبا، آرے گوڑہ، بابو نگر علاقوں میں شیر کے گشت کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر قیامت ڈھا دی، مزید 100 شہید

جنگلات کے قریب رہنے والوں کو کھیتی کے کام کے لیے نہ جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں