اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

اسکوٹی کے پیچھے بیٹھی لڑکی فلائی اوور سے گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسکوٹی کے پیچھے بیٹھی لڑکی تیزرفتاری کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ریلنگ سے بائیک ٹکرانے کے بعد لڑکی پل نے نیچے جاگری۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں 22 سالہ سویٹی پانڈے نامی لڑکی اسکوٹی پر جارہی تھی جب کہ اس کے ہمراہ اس کا دوست رائن بھی موجود تھا جو اسکوٹی چلا رہا تھا، فلائی اوور سے گزرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث اچانک اسکوٹی بے قابو ہوگئی۔

بائیک کے ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد سویٹی اچھل کر پل سے نیچے جاگری اور ہلاک ہوگئی، جب کہ اس کے دوست کو چوٹیں آئی ہیں، لڑکی کا تعلق کولکتہ سے بتایا جاتا ہے کہ جب کہ وہ ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی، یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔

رپوٹس کے مطابق لڑکی دوست کے ہمراہ پیچھے بیٹھی تھی، اسکوٹی ٹکرانے کے بعد وہ اچھل کر فلائی اوور بریج سے نیچے جا گری جب کہ نوجوان وہیں فلائی اوور پر گرا۔

لڑکی اور لڑکے دونوں کو علاج کے لیے فوری طور پر خانگی اسپتال منتقل کیا گیا، علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی دم توڑ گئی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے، چند دن قبل بھی ایک اور فلائی اوور کے ریلنگ سے ایک موٹر سائیکل ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں دو نوجوان 30 فٹ کی بلندی سے نیچے گرگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں