تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مذاق لڑائی میں بدل گیا، سرعام لڑکے اور لڑکی نے تھپڑ جڑدئیے

بھارت میں پرینک (مذاق) کے دوران لڑکی اور لڑکے نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے کناٹ پیلس میں لڑکی نے پرینک کے دوران لڑکے پر کولڈ ڈرنک پھینکی تو اسی دوران دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جو ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کولڈ ڈرنک پھینکنے پر لڑکے نے لڑکی سے بحث کی تو اس نے لڑکے کو دو تھپڑ لگائے جس پر لڑکے نے کہا کہ کیا بدتمیزی ہے تھپڑ میں بھی مار کرسکتا ہوں، لڑکی نے کہا کہ لڑکی کو تھپڑ مارو گے۔

لڑکی کا یہ کہنا تھا کہ لڑکے نے اسے زور دار تھپڑ  رسید کردیا اس کے بعد لڑکی نے فون ملانا شروع کردیا۔

دونوں کی لڑائی کے دوران وہاں ہجوم اکٹھا ہوگیا لڑکے نے ایک شخص کو بتایا کہ مجھے تھپڑ مار دیا میں استاد ہوں، ڈرنے والا نہیں ہوں، پہلے کولڈ ڈرنک پھینک دی وجہ پوچھی تو تھپڑ مارو گی۔

یوٹیوب ویڈیو پر صارفین نے لڑکے کی حمایت کی اور کہا کہ اس نے لڑکی کو تھپڑ مار کر صحیح کام کیا ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کرارا جواب‘۔

کچھ دوسرے صارفین اس واقعے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پلانٹڈ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -