اشتہار

معصوم بچی لفٹ میں پھنس گئی، دردناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب ایک معصوم بچی 20 منٹ تک لفٹ میں پھنسی رہی اور مدد کے لئے پکارتی رہی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے لکھنؤ میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے اندر لفٹ میں پھنس جانے کی وجہ سے ایک معصوم بچی کو دردناک تجربے سے گزرنا پڑا۔ لڑکی مبینہ طور پر لفٹ کے اندر تقریباً 20 منٹ تک پھنسی رہی، اس دوران اس کی مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچا۔

چھوٹی بچی کی خوفناک آزمائش کی ویڈیو لفٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں، معصوم بچی جس نے اسکول کا یونیفارم پہن رکھا ہے، چیختے ہوئے اور مدد کی التجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ لفٹ کا دروازہ خود کھولنے کی کوشش کرتی ہے، اس دوران لفٹ میں گر بھی جاتی ہے۔

بچی کو لفٹ کے دروازوں کو پیٹتے اور لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یہاں تک کہ وہ کسی سے دروازہ کھولنے کے لئے التجا کرتی ہے۔ ایک موقع پر، بچی کو خوفزدہ دکھایا گیا ہے، ہاتھ جوڑ کر کیمرہ کی طرف منہ کرکے کسی سے بچانے کے لئے اپیل کررہی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے لفٹس کی بروقت دیکھ بھال کی ضرورت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ لفٹ کی سواری کے دوران بچوں کے ہمراہ کسی بڑے شخص بھی ہونا چاہئے۔

اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی سے، ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا کیونکہ معصوم بچی کو بعد میں خراب لفٹ سے بچا لیا گیا، اگرچہ اس عمل میں کافی دیگر لگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں