جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بی اے فرسٹ ایئر کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے اترپردیش کے پریاگ راج (سابقہ الٰہ آباد) میں دو دن سے لاپتہ 21 سالہ طالبہ کی لاش ایک گاؤں کے قریب درخت سے لٹکی ملی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ بی اے فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔ وہ 16 مارچ کی صبح مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی تھی، جس کو بہت تلاش کیا گیا مگر نہ ملی، 17 مارچ کو مقامی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 18 مارچ کو طالبہ کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جسے اس کے دوپٹے سے لٹکایا گیا تھا۔

بچی کے گھر والوں نے اپنے گاؤں کے ایک نوجوان پر عصمت دری اور قتل کا الزام عائد کیا ہے، پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق اس لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ ایک دن پہلے ہی درج کروائی گئی تھی۔ بعد ازاں گھر والوں سے لاش کی شناخت کروائی گئی۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی بی اے فرسٹ ایئر میں پڑھتی تھی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ طالبہ کے جسم پر چوٹ کا کوئی نشان نہیں ملا ہے، فون کال کی تفصیلات کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے، اس کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ بھارت کے میرٹھ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ نے ہراسانی سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بچی کے اہل خانہ نے محلے کے ایک نوجوان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے والدین غریب مزدور پیشہ ہیں، جو جمعرات کے روز مزدوری کرنے گئے ہوئے تھے، طالبہ گھر میں اکیلی تھی۔ اسی دوران اس نے انتہائی قدم اُٹھالیا۔

بھارت میں 11 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر والے گھر پہنچے تو دروازہ اندر سے بند تھا، اسے توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بچی کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں