اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

شادی کے نام پر لڑکوں کو لوٹنے والی دلہن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: شادی کے نام پر لڑکوں کو لوٹنے والی نوسرباز لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ثنا نامی خاتون نے 5 ماہ میں 7 شادیاں کر کے گھروں کا صفایا کیا اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے جوہر کالونی کی رہائشی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 شادیاں کی اور اپنے شوہروں کو بے وقوف بنایا اور گروہ کے ساتھ مل کر گھروں کا صفایا کیا۔

پولیس نے نوسزباز دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے دو شہریوں کی درخواست پر کارروائی کی اور لڑکی کو گرفتار کیا، تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی نے جعلی شادی کی کارروائیوں کے لیے ایک گروہ بنا رکھا تھا۔

لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ گروہ میں اس کے جعلی ماں باپ، بھائی اور رشتے دار شامل تھے جو لڑکوں اور اُس کے اہل خانہ کو شادی کا جھانسہ دے کر جہیز کی تیاری کے لیے لاکھوں روپے کا مطالبہ کرتے۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کی جانب سے وصول ہونے والی رقم گروہ کے افراد آپس میں تقسیم کرتے تھے تاہم کچھ خریداری بھی کرتے، شادی کے بعد لڑکی گروہ کے ہمراہ کارروائی کر کے گھر کا صفایا کرتی تھی۔

پولیس نے نوسرباز لڑکی کو گرفتار کر کے سیشن کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے اُسے مزید تفتیش کے لیے جیل روانہ کیا اور پولیس کو گروہ کے مزید افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی دی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں