پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

اسپتال میں ایکسرے کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ پنجاب میں ایکسرے کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں پیش آیا جہاں اسپتال کے ملازم نے ایکسرے کے دوران لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسرے ٹیکنیشئن نے زیادتی کی کوشش کی تو لڑکی نے شور مچا دیا جس پر وہاں موجود لوگ پہنچ گئے تاہم ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔

- Advertisement -

لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر پھول نگر  میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے واقعے اور ملزم سے متعلق اسپتال انتظامیہ سے تفصیلات طلب مانگ لی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں