اشتہار

لڑکی کی اپنے دوست کی شادی میں شرکت، نوجوان پر تیزاب حملہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اپنے بوائے فرینڈ کی شادی پر ناراض لڑکی نے نوجوان کے چہرے پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کی والدہ نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی جس کے بعد دفعہ 326 B  کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزمہ نے بوائے فرینڈ پر اُس وقت تیزاب حملہ کیا جب وہ اپنی شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر گھر لوٹنے کی تیاری کر رہا تھا۔ متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے اسے فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

- Advertisement -

حملے میں دلہن خوش قسمتی سے محفوظ رہی جبکہ وہاں موجود کچھ خواتین نے موقع پا کر ملزمہ کو پکڑا اور اس کی خوب پٹائی کی، بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔

متاثرہ نوجوان اور ملزمہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم اہل خانہ کی مخالفت کی وجہ سے لڑکے نے والدین کی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔

شادی کی خبر سنتے ہی ملزمہ طیش میں آئی اور اس نے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ سال بھارت میں بوائے فرینڈ کے ہاتھوں لڑکی کے خوفناک قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ لڑکے نے شک کے بنا پر اپنی دوست کو پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھر اس کی لاش جلا گر اسے جنگل میں دفنا دیا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں پہلے اپنی دوست کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر اسے دور ایک جنگل میں لیجا کر پیٹرول چھڑک کر اس کی لاش کو آگ لگا دی، لاش چھپانے کیلیے میں نے اسے دفنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملزم سچن اگروال لڑکی کے گھر والوں کے ساتھ مل کر انہیں دھوکا دیتا رہا اور مختلف کہانیاں گڑھتا رہا تاہم مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کی تو سچن اگروال نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں