جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران لڑکیوں اور بچوں سمیت 12 افراد اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں لڑکیوں ، بچوں اور ایک سرکاری ملازم سمیت 12 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں 24 گھنٹے کے دوران 12افرادمبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ، جن میں ایک سرکاری ملازم ،4 لڑکیاں،4 بچے شامل ہیں ، لواحقین نےمختلف تھانوں میں مقدمات درج کرانے کی درخواستیں جمع کرادیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کےٹیلی فون آپریٹر شجاع احمد کو بیدیاں روڈ جبکہ ہربنس پورہ سے رقیہ بی بی اور3 بچوں کومبینہ طورپراغوا کیا گیا، اسی طرح ملت پارک سے خاتون،3 سالہ بیٹااور 16 سالہ بیٹی مبینہ طور پر اغوا ہوئی۔

غازی آباد میں 2 واقعات میں لڑکی سمیت 2افراد کو مبینہ اغوا کیا گیا جبکہ گلشن راوی سے 16 سالہ اورباغبانپورہ سے17 سالہ لڑکے کا مبینہ اغوا ہوا۔

سی پی او لاہور نے انوسٹی گیشن اور کارروائی کرکے تمام افراد بازیاب کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں