اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

دوستی کیوں کی؟ لڑکی کے گھر والوں کا لڑکے کی والدہ پر بد ترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹکا میں لڑکے سے تعلق ہونے پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کو نصیحت کرنے کے بجائے لڑکے کی والدہ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کی والدہ کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے اور پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ ریاست کرناٹکا کے علاقے بلاگوی میں اتوار کے روز پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے آپس میں تعلقات تھے اور جب لڑکی کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے لڑکے کے گھر پر حملہ کردیا۔

- Advertisement -

مقامی پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی والدہ کو گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا اور اسے برہنہ کر کے پول سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اس موقع پر موجود افراد تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدارامیا کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سدارامیا نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ایسے معاملات پر سخت اقدامات اُٹھا رہی ہے، جو کوئی بھی جرم کا ارتکاب کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اسرائیلی درندوں نے 9 ماہ کے احمد کو زندگی بھر کیلئے معذور کردیا

دوسری جانب ریاست کرناٹکا کے وزیر داخلہ جی پرامیشورا کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 7 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا اور سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں