تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

راہ چلتے پھول سونگھنے والی دولڑکیاں مشکل میں پڑگئیں! حیران کن واقعہ

اوٹاوا : کینیڈا میں دو لڑکیاں اینجیلس ٹرمپیٹ نامی خوبصورت پھول سونگھنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں پھول سونگھنے کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں دو لڑکیاں اپنی ایک دوست کی سالگرہ کی دعوت میں شرکت کےلیے جارہی تھیں کہ انہیں راستے میں پیلے رنگ کا ایک خوبصورت پھول نظر آیا۔

ایلا نامی لڑکی اور ان کی دوست نے وہ پھول توڑ لیا اور اسے سونگھتے ہوئے دونوں نے ویڈیو بنائی اور پھول کو سونگھتے ہوئے اپنی دوست کی سالگرہ کی تقریب میں پہنچ گئی۔

راستے میں تو انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تاہم پارٹی میں پہنچتے ہی ان کی طبعیت بگڑنے لگی جس کے باعث انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں پتہ چلا کہ جو پھول انہوں نے سونگھا ہے وہ زہریلا تھا۔

جی ہاں! اینجلیس ٹرمپیٹ نامی پھول انتہائی خوبصورت پھول ہوتا ہے لیکن اس میں اسکوپولامائن نام کا انتہائی خطرناک ڈرگ ہوتا ہے۔

دونوں کینیڈین لڑکیوں کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ وہ پھول سونگھنے کی صورت میں خود کو دنیا کا سب سے خطرناک زہر دے رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -