نیویارک کے سابق میئر اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ریاست جارجیا میں الیکشن ورکرز پر جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں جولیانی کو حکم دیا تھا کہ وہ 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔ جولیانی کو جارجیا میں کرمنل چارجز کا بھی سامنا ہے۔
جولیانی کا دعویٰ ہے کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 1 ملین سے 10 ملین ڈالر کے درمیان ہے جبکہ ان پر واجب الادا رقم 100 ملین ڈالر سے 500 ملین ڈالر ہے۔
جولیانی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دیوالیہ قرار دیے جانے سے سابق مئیر کو 148 ملین ڈالر ہرجانے کے معاملے میں اپیل کرنے کا موقع مل جائے گا۔
دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک ہی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں کہ آیا چودھویں ترمیم کا سابق صدر پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔
ٹروڈو نے غزہ جنگ کو یہودی ریاست کیلیے خطرہ قرار دیدیا
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کولوراڈو عدالت سے نااہلی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا میں اگلے برس نومبر میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔