پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‏’نواز شریف کو مفت ادویات دیں، پیسے نہیں لیے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مفت ادویات دیتے رہے ان سے ‏کوئی پیسے نہیں لیے۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 40ارب ‏روپے ادویات کیلئے مختص کئے ہیں ہر مریض کو دوائی ملتی ہے، نوازشریف سے بھی کوئی پیسے ‏نہیں لیے نواز شریف کااچھا علاج ہوا تو وہ باہر جا سکےوگرنہ یہیں رہ جاتے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا نےہماری کورونا سے نمٹنےکیلئےحکمت عملی کی تعریف کی ہمسایہ ‏ملک بھارت میں جوحال ہواتھا،ہم محنت نہ کرتےتوایسانہ ہوتا۔

وزیرصحت نے بتایا کہ 3سال میں 40 ہزار افراد شعبہ ہیلتھ میں بھرتی ہوئے ان میں زیادہ تعداد ‏ڈاکٹرز کی ہے اس بار جو بجٹ ملا ہےوہ تاریخی بجٹ ہے اس بار فوکس عوام کی صحت پر رکھا ‏گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں