منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کھلانا ہے تو پوری سیریز دو ورنہ الگ راستہ دیکھوں گا، اعظم خان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ اگر کھلانا ہے تو پوری سیریز دو ورنہ میں بھی اپنا الگ راستہ دیکھوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  قومی کرکٹر اعظم خان نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سال میں تین بار کم بیک کیا لیکن ایک بھی پوری سیریز نہیں ملی، ایک بار پوری سیریز دے کر باہر کردیں بیچ میں نہ لٹکائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے باہر کرکے یہ دماغ میں ڈالا جارہا ہے کہ میں تیار نہیں ہوں۔

- Advertisement -

اعظم خان نے کہا کہ میچ جتوا سکتا ہوں اس لیے لیگ کرکٹ میں بلاتے ہیں۔

جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ میں کرکٹ کلیئر مائنڈ کے ساتھ کھیلتا ہوں جب کوئی آکر اس میں شبہ کرے تو میں مایوس ہوجاتا ہوں۔

اعظم خان نے کہا کہ جب میں لیگ کرکٹ میں غیرملکی کوچز کے ساتھ کھیلتا ہوں تو وہ کبھی یہ محسوس نہیں کرواتے کہ مجھ میں کوئی کمی ہے لیکن جب میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کھیلتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہاں مجھ میں سچ میں کوئی کمی ہے پھر اپنی اننگ دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں کہ کسی کھلاڑی سے کم نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ اعظم خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں 3 تین میچز کھلا کر ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا، تینوں میچز میں ان کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں رہی تھی۔

آئی ایل ٹی 20 لیگ میں اعظم خان نے ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں