اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’ووٹ کا حق دو‘ اوورسیز پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کا حق نہ دینے پر الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج شروع کردیا، مظاہرین کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کو نمائندگی کا حق دو کے نعرے لگارہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2016 میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دے سکا۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مظاہرے کے باعث پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات ہے، پولیس نے الیکشن کمیشن کی جانب جانے والے راستوں کو خاردار تار لگا کر بند کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں