تازہ ترین

چلاس : گلیشیئر گرنے سے سیلابی صورتحال ، لوگ شدید پریشان

چلاس: دیامیر میں گلیشیئر گرنے سے سیلابی صورتحال کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے لوگ پریشان ہے اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کا پسماندہ علاقہ ضلع دیامر کے دورافتادہ علاقہ سب ڈویژن تانگیر میں گلیشیئر ٹوٹ گیا۔

جس کے بعد پھپٹ گاوں میں موجود گیچھر جھیل میں گلیشیئر گرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور یلاب کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

گلیشیئر سے پیدا ہونے والے صورتحال سے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور اپنی مدد آپ محفوظ مقامات منتقل ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مزید گلیشیئر ٹوٹنے کا شدید خطرات موجود ہے،انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت واقعیات سے قبل فوری اقدامات اٹھائیں اور علاقے کا سروے کیا جائے، گزشتہ سال 2022 کے آخر میں مون سون بارشوں نے علاقے میں تباہی مچا دی تھی جس سے لوگوں کو جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -