اشتہار

موسمیاتی تبدیلی کا اثر، چترال میں گلیشئر پھٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چترال میں گلیشئر پھٹنے سے دریائے یار خون میں طغیانی آگئی، اپر چترال کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق برفانی جھیل پھٹنے اور گلیشئیر کی رکاوٹ کے باعث دریائے یار خون ڈیم میں تبدیل ہوگیا ہے ، پسوم گول کی جانب سےدریا کے بہاؤ میں بدستور اضافہ جاری ہے، جس کے باعث مرکزی سڑک دریا برد ہوگئی اور اپرچترال کا دیگرحصوں سےرابطہ منقطع ہوگیا۔

سڑک دریا برد ہونے کے باعث عیدپر گھروں کو جانے والے مسافربڑی تعداد میں پھنس چکے ہیں۔

- Advertisement -

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زمین کی کٹائی سے تین گھر دریا برد اور سات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ طغیانی سے کھیتوں اور جنگلات کو نقصان پہنچا۔

ضلعی انتظامیہ نے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو بھی آگاہ کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے دوران 16 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، متعدد زخمی

واضح رہے کہ خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں