نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گلیشیر پھٹنے کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سیلابی ریلی نے رشی گنگا پاور پراجیکٹ کی دیواریں منہدم کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے پہاڑوں پر گلیشیر پھٹنے سے دریائے دھولی گنگا میں سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں چمولی ضلع کے ندی کے کنارے میں واقع بستی کے مکینوں پر قیامت گزری، سیلابی ریلا ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو بہا لے گیا، جن میں سے دس کی لاشیں مل گئیں ہیں۔
سیلاب کے نتیجے میں رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو بھاری نقصان پہنچا جس کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور مشینری بھی متاثر ہوئی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بھارتی حکومت نے چمولی سے ہری دوار تک ہائی الرٹ کردیا ہےاور سری نگر ڈیم کو سیلابی ریلے سے بچانے کیلئے خالی کرالیا ہے۔