کراچی: پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو22 رنز شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی، کوئٹہ کی کامیابی کے ساتھ ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت بھی ٹوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے جانے والا 177 رنز کے تعاقب میں آخری اوور میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان محمد رضوان کی 66 رنز کی اننگز بھی سلطانز کو شکست سے نہ بچاسکی۔
Is that the match? A fabulous @iMRizwanPak innings comes to an end. Does Multan's chase end with him?#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/gchsejk9FA
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
جیمز ونس 24 رنز بنا کر قیس احمد کا نشانہ بنے، شان مسعود صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، رلی روسو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ثاقب محمود بھی 2 رنز بناکر چلتے بنے۔
Qaisay ker lete ho???
Qais picks up his 3rd! #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/YAXoRouPOZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
وشدل شاہ کو 19 رنز پر محمد حسنین نے پویلین کی راہ دکھائی، کارلوس بریتھ ویٹ 4 رنز بناسکے، سہیل خان 8، عمران طاہر 14 اور شاہ نواز دھانی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
قیس احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیل اسٹین اور محمد نواز ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Quetta's youngsters are having quite a day! Now @imqaisahmadd picks up two quick wickets to ignite the crowd!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/xxh3qYjaol
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیاتھا، اوپنر عثمان خان نے 81 رنز دلکش اننگز کھیلی۔
عثمان خان کی 81 رنز کی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، سیم ایوب 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، فاف ڈوپلیسی 17 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
3rd March, 2021
A new star is discovered in Karachi, called Usman Khan. 🌟#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/ScyGOMlsRr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
اعظم خان 17 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کو وکٹ دے بیٹھے، کپتان سرفراز احمد 3 رنز بنا کر فاسٹ بولر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
آل راؤنڈر بین کٹنگ بھی شاہنواز دھانی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، محمد نواز نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
Can we frame this shot? Usman Khan goes primetime 😎#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/8pIqv9nFqd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دھانی نے تین اور عمران خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، عمران خان اور سہیل خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Saaray paisay uss celebration ke hain. @ImeeK218 is PUMPED! 💪🏽#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/V0f4Ma9tlU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور تک محدود رکھیں جبکہ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کو بڑا ہدف دے کر میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسی، جبکہ ملتان سلطانز صرف ایک میچ جیتی ہے۔
اسکواڈ
Big toss to win for @MultanSultans who ask @TeamQuetta to bat first.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/4UKzNUW7i2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021