منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

شکستوں سے چور گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے اور ان کا اپی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

شکستوں سے چور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مشکلات نے گھیر لیا، عمر اکمل کے باہر ہونے کے بعد اب دفاعی چیمپئن کو نسیم شاہ سے بھی محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار بولر نسیم شاہ انجری سے چھٹکارا نہ پا سکے اور ایک بار پھر انجری کے سبب وہ ایک ہفتے کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو سکتے ہیں۔

گزشتہ روز زلمی کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کی وجہ سے وہ 2 اوورز کرانے کے بعد ہی میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

اس حوالے سے ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے اور ضرورت پڑنے پر اسکین بھی کروایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی

اس صورتحال میں فاسٹ بولر کے پی ایس یل میچز کھیلنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ انہیں آرام کی ضرورت ہے، فاسٹ بولر کو مکمل فٹ ہونے کے لیے کم از کم ایک ہفتہ درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ فٹسن مسائل کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو ابتدائی دو میچوں میں نہیں کھلایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں