تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

گلیڈی ایٹرز کی ایک اور شکست، زلمی کی فتح

راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن فائیو کے 18ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پشاور زلمی نے میچ 30 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دئیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔

جیسن رائے کی 45 رنز کی اننگز بھی کوئٹہ کو شکست سے نہ بچاسکی، شین واٹسن 19 رنز بناسکے، احمد شہزاد 10 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

بین کٹنگ 17 ، محمد نواز 18 اور اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سرفراز احمد 1 رن پر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، راحت علی نے دو، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا، شعیب ملک نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

زلمی کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری جب امام الحق 7 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، 39 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل 23 ربز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حیدر علی نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، لیونگ اسٹون 12 رنز بنا کر حسنین کا نشانہ بنے۔شعیب ملک 54 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے4 اور سہیل خان اور بین کٹنگ  نے ایک، ایک  وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئی گھبراہٹ نہیں، بولنگ اچھی کرنی ہوگی، میں اپنی فارم اسے مطمئن ہوں، کوئی آپشن نہیں اچھی بیٹنگ بھی کرنی ہوگی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، کراچی کنگز نے ہمیں گزشتہ میچ میں آؤٹ کلاس کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

فائنل الیون

Comments

- Advertisement -