تازہ ترین

بینک کے دروازے سے ٹکرا کر خاتون ہلاک

نئی دہلی: پیسے نکلوانے کے لیے آنے والی بھارتی خاتون بینک کے دروازے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو بچوں کی والدہ بینک سے پیسے لے کر تیزی سے واپس جارہی تھیں کہ وہ دروازے سے ٹکرائیں اور زمین پر گر گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون بے دھیانی میں اس بات کا خیال کرنا بھول گئیں کہ شیشے کا دروازہ کھلا ہوا ہے یا نہیں، وہ تیزی سے آکر زور سے ٹکرائیں اور پھر زمین پر لیٹ گئیں۔

خاتون کے ٹکرانے سے دروازہ ٹوٹا اور کانچ اُن کے پیٹ پر لگا جس کی وجہ سے اُن کا خون بہنا شروع ہوا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت بینا جیجو کے نام سے ہوئی جن کی عمر 45 برس تھی۔

مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا کے شہر پیرومبور کے بینک بارودا میں پیش آیا۔

کیشیئر کے مطابق خاتون کو جب احساس ہوا کہ وہ اپنی موٹرسائیکل میں چابیاں بھول کر آگئیں تو وہ تیزی سے واپس پلٹیں اور پھر پریشانی میں انہیں کوئی احساس نہیں رہا۔ بینا یہ سمجھ رہی تھیں کہ شیشے کا دروازہ کھلا ہوا ہے اس لیے وہ تیزی سے بھاگتی ہوئی آئیں۔ واقعہ پیش آنے کے بعد بینک میں بیٹھے دیگر افراد نے فورا ایمبولینس کو طلب کیا اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق خون بہنے کی وجہ سے خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

Comments

- Advertisement -