اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئی پی ایل ہوسکتا ہے لیکن ٹی20ورلڈ کپ شائقین کے بغیر مشکل ہے، گلین میکسویل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ ناظرین کے بغیر آئی پی ایل کا انعقاد ہوسکتا ہے لیکن ٹی20ورلڈ کپ اس کے بغیر بہت مشکل ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ٹورنامنٹوں کو ناظرین کے بغیر منعقد کیا جانا ہے تو اس میں آئی پی ایل کو ناظرین کے بغیر کرانا بہتر ہو گا۔

میکسویل نے کہا کہ ہمارے لئے ناظرین کو جمع کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ میرے خیال سے آئی پی ایل ناظرین کے بغیر کیا جاسکتا ہے لیکن ٹی -20 ورلڈ کپ ناظرین کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناظرین کے بغیر ورلڈ کپ کرانا مشکل ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا مستقبل میں ممکن ہے۔ ہمیں سب کی صحت اور حفاظت کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔

آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے میکسویل نے مزید کہا کہ کھلاڑی اس سال آئی پی ایل کے انعقاد کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا بننے والے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کھیلوں سمیت کرکٹ کی سرگرمیاں بھی ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ سے بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے اس کا انعقاد فی الحال انتہائی مشکل لگ رہا ہے۔

اس کے علاوہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں، بی سی سی آئی کے پاس ایک آپشن یہ ہے کہ اگر آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ (18 اکتوبر سے 15 نومبر) کو ملتوی کرتی ہے تو وہ آئی پی ایل کو اکتوبر نومبر میں کرا سکتا ہے، اس دوران ٹورنامنٹس کو ناظرین کے بغیر منعقد کرانے سے متعلق بحث جاری ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں