سڈنی: دنیا بھر میں کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی تیاریاں عروج پر جاری ہیں، تمام ٹیموں نے ٹرافی حاصل کرنے کے لیے حکمتِ عملی مرتب کرنا شروع کردی۔
چار بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا اس بار بھی کرکٹ کی دنیا میں حکمرانی کے خواب دیکھ رہا ہے مگر انہیں ابھی کپتان منتخب کرنے کا مسئلہ درپیش ہے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کھلاڑی مچل جونسن نے اعلان کیا ہے کہ ہماری ٹیم اس بار ورلڈ کپ کے لیے محنت کرے گی اور ہم ہی 2019 کا کپ لے کر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ 2019 ٹرافی کی تقریب رونمائی، محمد عرفان نے اعزاز حاصل کرلیا
اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت کا مسئلہ درپیش ہے مگر اس کے لیے سوچ بچار شروع کردی گئی، ٹیم مینیجمنٹ اور کھلاڑیوں کی رائے کے مطابق کپتان کے نام پر غور شروع کردیا گیا۔ مچل جونسن کا کہنا تھا کہ اب تک کپتان کے لیے گلین میکسوئل ہی سب سے بہترین انتخاب کے طور پر سامنے آئے اور وہی ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’میکسوئل میں وہ صلاحیت موجود ہے جس سے ہمیں استفادہ کرنا چاہیے، وہ نہ صرف ابھرتا ہوا کھلاڑی ہے بلکہ ٹیم کو فتح یاب بھی کروائے گا، میری نظر اور رائے کے مطابق اُسی کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا کپتان مقرر کیا جائے گا‘۔
ہیڈ کوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اب ہمارے پاس وقت بہت کم ہے کیونکہ ورلڈ کپ کے مقابلے 30 مئی 2019 سے شروع ہوجائیں گے، سلیکٹرز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ہم جلد کپتان کا اعلان بھی کریں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ2019 : ٹکٹوں کی آن لائن غیرقانونی فروخت، انتظامیہ کا ایکشن
مچل جونسن کا کہنا تھا کہ ’میکسوئل نے بھارت کے ساتھ ہونے والی سیریز میں قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا علاوہ ازیں اُس نے بی پی ایل میں بھی ایسا کھیل پیش کیا جو ایک کپتان ہی کرسکتا ہے’۔