لندن: برطانیہ نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کرپٹ عناصر کے خلاف اعلان کے ساتھ برطانوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اب کرپشن کا پیسہ برطانیہ لانے والوں کو ہدف بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، کرپشن غریب ممالک کے عوام کو مزید افلاس میں دھکیل دیتی ہے، یہ کرپشن غریب ملکوں میں جمہوریت کے لیے زہر ہے۔
برطانیہ نے غریب ملکوں کے نوازشریف ٹائپ عناصر کی اپنے ممالک سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنےوالے افرادخلاف کارروائی کا اعلان
پہلے مرحلے میں پانچ ایسے افرادکے خلاف کارروائیدیر آید درست آید
ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں
1/2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2021
حکومت پاکستان نے بھی برطانوی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دیں، لیکن وہ سزا سے بچنے کے لیے لندن میں چھپے ہوئے ہیں۔
شہباز گل نے کہا دیر آید درست آید، نواز شریف جیسے عناصر اپنے ممالک سے پیسہ چوری کر کے برطانیہ لے کر گئے، ایسے افراد ہی غربت اور پس ماندگی کی اصل وجہ ہیں، یہ لوگ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
انھوں نے کہا پاناما جیسے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے شدید دباؤ ہے۔