اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

’بھارتی اور اسرائیلی وزرائے اعظم کا عالمی بائیکاٹ کیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی اور نیتنی یاہو دونوں انسانیت کے مجرم دنیا بھارتی اور اسرائیلی وزرائے اعظم کا بائیکاٹ کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر فلسطینملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی بری، بحری، فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں۔ مودی کی آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، اس کے جنگی جنون کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مفتی منیب نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلیوں کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے گئے ایک ایک ظلم کا بدلہ لیا جائے گا۔ امیت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کا جواب دے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مجرم قرار دے چکی ہے۔ انسانیت پر ظلم میں مودی اور نیتن یاہو ایک جیسے ہیں۔ بھارتی اور اسرائیلی وزرائے اعظم کا عالمی بائیکاٹ کیا جائے۔

پہلگام واقعہ، پاکستان کا خطےکی صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینےکا فیصلہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں