جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عالمی وبا: تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں اگر کسی تعلیمی ادارے سے کورونا کا ایک بھی کیس سامنے آیا تو وہاں کا تدریسی عمل آن لائن منتقل کردیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبا کی حاضری کی صورت میں تعلیمی دن کے گھنٹے کم کر دیے جائیں گے نیز کلاس رومز روزانہ کی بنیاد پر سینیٹائزنگ کی جائے گی۔

سعودی عرب میں نیا تعلیمی نظام | Urdu News – اردو نیوز

- Advertisement -

وزارت کے مطابق اب تک 76 فیصد تدریسی عملے کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 12 سال سے 18 سال کی عمر کے 30 فیصد طلبا پہلی خوراک لگوا چکے ہیں۔

سعودی وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، ہماری خواہش ہے کہ طلبا سکولوں کو واپس آئیں، کورنا ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنے دیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں تاہم اب مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جاچکے ہیں۔

حکومت نے زور دیا کہ طلبا، اساتذہ اور عمل ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں