اشتہار

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسکو: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے پر ایک بار پھر دنیا کو خبردار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتیرس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بین الحکومتی پینل برائے تبدیلی آب و ہوا( آئی پی سی سی) کی جانب سے آب و ہوا میں تبدیلیوں سے متعلق رپورٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔

سکریٹری جنرل نے ویڈیو پیغام میں دنیا کو خبردار کیا کہ آب و ہوا کا ٹائم بم ٹک ٹک کرنا شروع ہو گیا ہے ہمیں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے خلاف تمام شعبوں میں ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

- Advertisement -

انہوں نے انکشاف کیا کہ دو ہزار سالوں کے مقابلے میں گزشتہ نصف صدی کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی شرح بلند ترین رہی ہے موجودہ حالات کم سے کم 20 لاکھ سالوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ارتکاز بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آئی پی سی سی کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 1.5 ڈگری کی حد حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ ہر ملک کے ہر شعبے سے ہر لحظہ آب و ہوا میں تبدیلی کو روکنے کے لیے انتہائی برق رفتاری سے کوششیں کرنے کا بھرپور تقاضہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین کو گرم کرنے والی آلودگی کے اثرات پہلے ہی توقع سے زیادہ شدید ہیں اور ہم تیزی سے خطرناک نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں اس جانب بھی اشارہ دیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے زیادہ اثرات غریب اور کمزور ممالک پر زیادہ پڑ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں