جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

گلوبل وارمنگ  نے امریکا اور یورپ میں بھی گرمی بھڑکا دی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے امریکا اور یورپ کو بھی پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وہاں گرمی کی شدید ترین لہر جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے جب کہ شمالی اور جنوبی ریاستوں میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

امریکی ریاستوں ایریزونا، نیو میکسیکو، ٹیکساس، کولوراڈو اور کنساس میں درجہ حرارت 37 سے 43 ڈگری  سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ جب کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ وارننگ جاری کر دی ہے۔

- Advertisement -

نیشنل ویدر سروس نے گرمی سے ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے جب کہ راک ویلی میں طوفان، سیلاب اور بگولوں کے خدشے کے پیش ِ نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب یورپ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر میں تیزی  آگئی ہے۔ اسپین مں  پارہ 39 ڈگری کو چھو گیا۔ اٹلی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گرمی سے بے حال شہریوں نے واٹر پارکس، ساحل سمندر اور ٹھنڈے مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں