منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

زمین کا درجہ حرارت مزید بڑھا تو کراچی ڈوب جائے گا، ماہرین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:ماہرین ماحولیات نے انتباہ کیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، یہ اگر 4 ڈگری سینٹی بھی بڑھا تو کراچی سمیت، نیویارک، شنگھائی، ممبئی اور دیگر ساحلی شہر ڈوب جائیں گے۔

ماہرین ماحولیات نے کہا ہے کہ زمین مسلسل گرم ہورہی ہے اور اگر اس کے درجہ حرارت میں صرف 4 ڈگری سینٹی اضافہ بھی ہوگیا تو گلیشیئر پگھلنے سے سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوجائے گی جس کے باعث سمندر کنارے آباد شہروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے جب کہ دنیا بھر کے ساحلی شہرو ں کی آبادی 60 کروڑ ہے۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر معظم کا کہنا ہے کہ سڈنی، نیویارک، شنگھائی اور ممبئی سمیت درجہ حرارت میں اضافہ جہاں دنیا کے دیگر بڑے شہروں کو متاثر کرے گا وہیں سمندر کنارے آباد کراچی بھی اس سے بچ نہیں پائے گا اور بالخصوص اس میں موجود اولڈ سٹی ایریاز ڈوب جائیں گے۔

اقوام متحدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2016ء گرم ترین سال تھا، یہ متواتر تیسرا گرم ترین سال تھا۔ بھارت اور ایران کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تھا جبکہ ماہر ارضیات کے مطابق 2015ء میں 1.1 سے لے کر 1.98 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق 2015ء میں ایک درجہ عبور ہونے کی وجہ وہ اثرات تھے جو کاربن کے اخراج اور عالمی موسم میں تبدیلی سے مرتب ہو رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں