وکٹوریہ: وزیراعظم کی ہانگ کانگ آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا جس میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ہانگ کانگ میں وزیراعظم کئ آمد کے موقع پر احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورگو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔
تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ہانگ کانگ میں کرپٹ وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کر کے حکومت کو بتارہے ہیں کہ نوازشریف قابل بھروسہ نہیں۔
Expats in Hong Kong protesting outside NS’s hotel.#GoNawazGo has become an anthem against corruption now. Wherever NS goes,it follows him! pic.twitter.com/HTOXQD1sRm
— PTI (@PTIofficial) May 17, 2017
انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کا دائرہ بڑھائیں تاکہ حکومت تک یہ پیغام پہنچ سکے کہ پاکستان کا وزیراعظم ایک کرپٹ شخص ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم میاں محمد بیرونِ ملک کے دوروں پر ہیں وہ چین کا دورہ مکمل کر کے ہانگ کانگ گئے اور وہاں کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف معاہدے دستخط کیے۔