اسلام آباد : اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد اے ٹی آر طیارے کو پرواز کے لیے کلیر قرار دے دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے رپورٹر صلاح الدین کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارہ ملتان کے لیے پرواز بھرنے کے لیے تیار تھا تا ہم اس پرواز کو محفوظ اور حادثے سے بچا نے کے لیے پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے۔
طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق
واضح رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 10 اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن کردیا گیا تھا جس کے بعد آج اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے کر پرواز بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جنید جمشید کی میت کو سپردِ خاک کردیا گیا
خیال رہے رواں ماہ کے اوائل میں چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر طیارہ 661 حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس افسوسناک واقعے میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے,حادثے کے بعد چیئرمین پی آئی اعظم سہگل اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔
بعد ازاں ملتان ایئر پورٹ پر اے ٹی آر طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے سول ایوی ایشن نے 10 اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن کردیا تھا جس کے بعد یہ پہلا اے ٹی آر طیارہ ہے جسے کلیئر قرار دے پرواز کے اجازت دی گئی.