بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

‘گوڈزیلا مائنس ون’ میں ایٹم بم کے حوالے سے کیا پیغام پوشیدہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

’گوڈ زیلا مائنس ون‘ کے ٹریلر نے آتے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، خوفناک ہونے کے ساتھ ساتھ فلم میں ایڈم بم کے حوالے سے پیغام بھی پوشیدہ ہے۔

فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تھیٹرز میں شائقین کے رونگٹے کھڑے کردیگی۔ ٹریلر میں 1940 کی دہائی کے آخر کے مناظر دکھائے گئے ہیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد وحشتناک مخلوق ’گوڈزیلا‘ جاپان پر حملہ آور ہوتا ہے اور تباہی مچا دیتا ہے۔

’گوڈ زیلا‘ حقیقت میں ایٹم بم ہی ہے، اس عفریت کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے مناظر اور جوہری دھماکوں اور لاشوں کو ٹریلر میں دکھایا گیا ہے۔

کس طرح جاپان کے دو شہروں میں گرائے جانے والے ایٹم بم نے سب کچھ بردباد کرڈالا۔ گوڈ زیلا جو کہ ایٹم بم ہے اس کے ذریعے یہ دکھایا گیا ہے کہ بم کی تباہ کاریاں کیسی خوفناک شکل اختیار کر لیتی ہے۔

جاپان میں یہ ایک عام رائے ہے کہ دیو ہیکل عفریت گوڈزیلا دراصل جاپان کی جنگ اور ایٹم بم گرائے جانے کے بعد کے صدمے کا اظہار ہے، جیسا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے جانے کے بعد مصائب نے ایک عفریت کی شکل اختیار کر لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ کمپنی ٹوہو کے مطابق فلم میں اس چیز کی منظر کشی کی گئی ہے کہ ایٹم بم گرائے جانے کے بعد کس طرح جاپان اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے۔

رواں سال یکم دسمبر سے لائیو ایکشن فلم امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تاکاشی یامازاکی کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ ٹوہو کی 33 ویں گوڈزیلا فلم ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں