منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان کی چینی آٹو موبائل کمپنیوں کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیر تجارت نے چینی آٹو موبائل کمپنیوں کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے کی پیشکش کردی اور کہا چین کا آٹو موبائل سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے دورہ چین میں چینی آٹو موبیل سیکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔

نگران وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ چینی آٹو موبائل کمپنیوں کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے کی پیشکش کی ہے ، چین کا آٹو موبائل سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ پاکستان الیکٹرک وہیکلز میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے،نگران وزیر تجارت کو چین کی الیکٹرک کارزمینوفیکچرنگ پلانٹس کا دورہ کرایا گیا۔

گوہراعجاز نے کہا کہ چین کی الیکٹرک وہیکلز کمپنیز پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کریں، الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچرنگ کی خصوصی اقتصادی زونز میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

دورے کے دوران وزیر تجارت نے چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے اعزاز میں چینی شہر چانگسو کے ڈپٹی میئر کا ظہرانہ دیا گیا جبلپ گوہر اعجاز نے وفد کے ہمراہ بوزیڈنگ گروپ کا بھی دورہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں