جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کتنے اثاثوں کے مالک ہیں ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز کے پاس لاہور میں 10 کنال اراضی ہے جس کی مالیت 4 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔ لاہور میں ایک اور 132 کنال اراضی کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 91 لاکھ روپے ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ہی موجود 8 کنال رقبے کی قیمت ساڑھے 71 لاکھ ظاہر کی گئی ہے، لاہور میں ایک اور 16 کنال اراضی کی مالیت 86 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔

- Advertisement -

نگراں وزیر تجارت کی 1195 کنال اراضی کی مالیت ایک ارب 19 کروڑ 38 لاکھ روپے ہے۔ گوہر اعجاز چنیوٹ میں وراثتی گھر میں 50 ہزار روپے کے حصے کے مالک ہیں۔

دستاویز کے مطابق گوہر اعجاز لاہور کے وراثتی گھر میں 1 کروڑ 57 لاکھ روپے کی مالیت کے حصے کے مالک ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں 79 کروڑ 84 لاکھ مالیت کا گھر بھی گوہر اعجاز کی ملکیت ہے۔

وہ کراچی میں 68 لاکھ مالیت کی دکان کے مالک بھی ہیں، گوہر اعجاز نے لاہور میں 14 کروڑ مالیت کا پلاٹ بھی اثاثوں میں ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لاہور میں 35 کنال زمین کی قیمت ساڑھے 17 کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔

دستاویز کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کی اہلیہ کے نام 4 جائیدادیں بھی موجود ہیں۔ اہلیہ کے نام وارثتی مکان میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا حصہ ہے۔ گوہراعجاز کی اہلیہ کے نام ایک کروڑ 78 لاکھ مالیت کی 19 کنال زمین ہے۔

گوہر اعجاز نے ایبٹ آباد مکان کی مالیت 6 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں والدہ کے نام پر مکان کی قیمت پونے 3 کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ پاکستان میں پراپرٹی بزنس میں 18 کروڑ 7 لاکھ روپے کی رقم کا بتایا گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں۔ گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو 1 کروڑ 2 لاکھ، مرسیڈیز 95 لاکھ اور لینڈ کروزر 7 کروڑ 10 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔ گوہراعجاز نے جیولری 4 کروڑ 36 لاکھ اور کیش میں 3 کروڑ 14 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بینکوں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار روپے کے فرنیچر کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔1 کروڑ 32 لاکھ کے گھوڑے اور دیگر سامان بھی اثاثوں میں ظاہرکیا۔ گوہر اعجاز کے بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں