جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

کبریٰ خان سے شادی کے سوال پر گوہر رشید نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ کبریٰ خان سے شادی کے بارے میں نہیں سوچا، ہم اچھے دوست ہیں۔

اداکار گوہر رشید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، شوبز سمیت دیگر معاملات پر اظہار خیال کیا۔

گوہر رشید نے کبریٰ خان سے دوستی سے متعلق کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں یہ بات میں اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ تمام مداح ہمیں ایک ساتھ رشتے میں جوڑںے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم دونوں نے مختلف مواقعوں پر واضح کیا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کبریٰ میرے لیے میری فیملی ہے اور میں اس کے لیے گولی بھی کھا سکتا ہوں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کے ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدل دیا جائے، ہمارے درمیان بہترین دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

گوہر رشید نے کہا کہ فی الحال ہم نے شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلموں نے ذہنوں کو غلط طریقے سے متاثر کیا ہے، لڑکی اور لڑکا اچھے دوست بھی ہوسکتے ہیں۔

گوہر رشید نے کہا کہ ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو مجھے سمجھ سکے، افہام و تفہیم سے کام لیتی ہو اور خیال رکھنے والی ہو۔

واضح رہے کہ گوہر رشید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، فیروز خان، رمشا خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں