تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خوشخبری: آسٹریلیا نے غیرملکی طلبہ کیلیے سب کچھ آسان کر دیا

آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا پالیسی نرم کردی ہے جب کہ فیس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر امیگریشن الیکس ہاک نے میڈیا کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحلہ وار آن کیمپس لرننگ شروع کردی گئی ہے جب کہ گزشتہ 2ماہ کے دوران 43 ہزار طلبہ آسٹریلیا میں داخل ہوئے جو ہمارے تعلیمی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی اپنے ملک آنے والے غیر ملکی طلبہ کو 630 آسٹریلوی ڈالر فی طالبعلم چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلوی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پہلے سے انرول طلبہ کے علاوہ18 فروری سے موجودہ اور سابق عارضی گریجویٹ ویزا ہولڈر کےداخلہ قواعد میں بھی نرمی کی گئی ہے۔

ایسے افراد آسٹریلیا میں داخلے کے بعد مزید قیام کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں، عارضی گریجویٹ ویزا رکھنے والے یکم فروری 2020 سے 14 دسمبر 2021 تک آسٹریلیا سے باہر لوگوں کے ویزے میں توسیع کی گئی ہے جس کے لیے وہ ہوم افیئر ڈیپارٹمنٹ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ 18 فروری سے آسٹریلیا میں داخل ہوسکیں گے۔

آسٹریلوی حکومت کے اس فیصلے کو آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انرول پاکستان کے 11500  طلبہ سمیت دیگر غیرملکی طلبہ کے لیے یہ ایک بہترین خبر ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا سے یہ اچھی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دنیا کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے نئی پابندیوں کی ممکنہ زد میں ہے۔

Comments

- Advertisement -