تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سونے کی قیمت اور ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت پر قابو نہ پایا جاسکا، پاکستان میں فی تولہ نرخ میں 300روپے کا اضافہ ایک بار پھرکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 5200 روپے کی بڑی کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، اس کے علاوہ
رواں ہفتے امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آرہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز 5200 روپے فی تولہ کی کمی کے بعد آج جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے جب کہ دس گرام سونا 1 لاکھ 57 ہزار 493 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

علاوہ ازیں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں رواں ہفتے ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی عدم دستیابی کو جواز بناتے ہوئے فاریکس ڈیلرز بھی اپنی مرضی کے ریٹ پر ڈالر فروخت کر رہے ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں آج انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 30 پیسے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ کا ریٹ 236 روپے ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 226 روپے 50 پیسے تھی۔

Comments

- Advertisement -