تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

سونے کی قیمت میں مزید کمی، روپیہ بھی تگڑا ہونے لگا

ملک میں آج سونے کی قیمت میں مزید کم ہوگئیں جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی 62 پیسے کمی ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 1286 روپے کم ہوکر1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے رہی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور سونے کی قدر 18 ڈالر کم ہوکر 1715 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 5100 روپے سستا ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

بدھ کے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر ایک روپے 62 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 218 روپے 75 پیسے رہا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے اور ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 221 روپے کا ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -