تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دریائے سندھ سونا اگلنے لگا

اسکردو : بہتے دریا کے کنارے زندگی گزارنے والا گلگت بلتستان کا رہائشی حسین روزانہ کی بنیاد پر دریائے سندھ سے سونا جمع کرنے لگا۔

پاکستان کو خدا نے بے تحاشا قدرتی وسائل سے نوازا ہے، یہ جملہ تو ہم اکثر سنتے ہی رہتے ہیں لیکن یقین اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر وادی حسن گلگت بلتستان کے ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی جو روزانہ کی بنیاد پر بہتے دریا سے سونا جمع کرتا ہے۔

بہتے دریا سے سونا نکالنا انتہائی کٹھن اور محنت طلب کام ہے لیکن بہتے دریا کے کنارے آباد یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سونا کہاں موجود ہے کیونکہ ان کا روزگار یہی ہے۔

دریا کنارے آباد یہ افراد پورا سال سردی کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ موسم سرما میں پانی کی سطح کم ہوجاتی ہے اور نومبر آتے ہی ان کی چاندی ہوجاتی ہے اور دریا سونا اگلنے لگتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قبیلے کے ایک فرد حسین نے بتایا کہ ہم صبح سویرے سونا جمع کرنے نکل جاتے ہیں اور 9، 10 بجے تک واپس آجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی سے سونا نکالنا ایک مشکل کام ہے لیکن یہی ہمارا فن ہے، ہم جگہ کا تعین کرکے روایتی اوزاروں سے سونا نکالتے ہیں اور ٹھیکیداروں کو فروخت کرتے ییں جو اسے مارکیٹ لے جاتے ہیں۔

سونا نکالنے والے ان افراد کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ ٹھیکیدار یہ سونا آگے کس قیمت پر فروخت کرتا ہے اور انھیں اگر یہ معلوم ہو بھی جائے کہ انہیں مارکیٹ میں سونے کی قیمت سے کم رقم دی جاتی ہے تب بھی یہ ٹیھکیداروں کو ہی خوشی خوشی سونا فروخت کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہیں بس ایک شکوہ ہے وہ یہ کہ یہ سارا کام پرانے اور روایتی اوزاروں سے کرتے ہیں جبکہ چین سے آنے والے اپنے ساتھ جدید مشینیں لاتے ہیں اور چند منٹوں میں بنا کسی محنت کے سونا نکال کر لے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -