حیدرآباد: بھارت میں شمس آباد ایئر پورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران ایک شخص کی تلاشی لی گئی اس دوران اس کے بیگ اور جوتوں سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد کیا گیا، جسے وہ دبئی سے چھپا کر لایا تھا۔
دبئی سے حیدرآباد آنے والے طیارے کے ایک مسافر کی شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کی ٹیم نے تلاشی لی۔
خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران مسافر کے جوتوں اور کمر سے لگے ہوئے بیگ کی اسکیننگ کی گئی، اس دوران تقریباً ڈیڑ کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔
Hyderabad: DRI and Customs teams seized 1,390.850 grams of gold worth ₹1,00,06,909 from a passenger at Shamshabad Airport. The passenger, had hidden the gold in his shoes and bag, disguised as a battery. #Hyderabad #GoldSeizure #ShamshabadAirport**pic.twitter.com/FbmxH03x0d
— The Munsif Daily (@munsifdigital) August 11, 2024
ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کی ٹیم نے اس شخص کو حراست میں لیتے ہوئے جوتوں اور بیگ میں چھپائے گئے سونے کو ضبط کرلیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضبط کردہ سونا 1,390 گرام تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ روپے ہے۔