جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

صدر ٹرمپ کا ٹیرف : پاکستان میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچنے کا امکان ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف‌ کے اعلان کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم پاکستان میں قیمت کہاں تک جائے گی؟

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا، 24 قیراط سونے کی فی اونس قیمت 2874 ڈالر پر پہنچ گئی۔

ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف کے اعلان کے بعد سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔

بھارت نے 2024 میں سب سے زیادہ آٹھ سو ٹن سونے کی خریداری کی ہے جبکہ امریکا نے تین سو تین ٹن اور پولینڈ نے نوے ٹن سونا خریدا۔

ایسی صورتحال میں پاکستان میں بھی چوبیس قیراط سونے کی فی تولہ کی قیمت 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔

اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار ڈالر فی اونس تک گیا تو پھر پاکستان میں سونا 3 لاکھ 10 ہزار روپے فی تولہ تک ہوجائے گا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سونے کی درآمد 45.26 فیصد اضافے سے277 کلو گرام ہو چکی ہے، جس کی مالیت تقریبا ساڑھے انیس ملین ڈالرسے زائد بنتی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں پاکستان نے دوسو دس کلوگرام سونا خریدا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 5300 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4158 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے تک جا پہنچی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں