تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈالر کے آفٹر شاکس، سونے کی قیمتوں‌ میں‌ بڑا اضافہ

کراچی: پاکستانی کرنسی کی قدر کم ہونے کے اثرات سونے کی قیمتوں پر بھی براہ راست پڑھنے لگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 21 اکتوبر بروز جمعرات سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 714 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 481 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں صرف تین ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 1781 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 21 اکتوبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 124,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 106,481 روپے

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے پر برقرار ہے، جس میں گزشتہ روز 30 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

معاشی تجزیہ کاروں نے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی بڑی وجہ روپے کی قدر کا تیزی کے ساتھ کم ہونے کو قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 96 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 174 روپے 55 پیسے فروخت اور 173 روپے بیس پیسے خرید پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -